نئے باشندے

کيا آپ کو رہنے کی کوئی جگہ چاہئے؟

کونسل کے مکان یا ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے مکان کے لیے درخواست دیں- جب تک آپ کی عمر 16 سال اور اس سے زیادہ ہے آپ کسی گھر کو کرائے پر حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کو ایک فارم بھرنے کی ضرورت ہے جو آپ مندرجہ ذیل مقامات سے حاصل کر سکتے ہیں

Housing Department
Fort Road
Lerwick

یا آپ انھیں 01595 744360 پرفون کر سکتے ہیں۔

فارم انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہیں،

www.shetland.gov.uk/housing/Housing_Application_Pack.asp

اگر آپ یہ فارم بھرتے ہیں، تو ہم آپ کے نام پر مندرجہ ذیل ادارے سے بھی مکان کرائے پر لینے کے لیے غور کریں گے Hjaltland Housing Association.

تاہم، کرائے پر مکان حاصل کرنے والوں کی فہرست بہت طویل ہے ۔

اگر آپ بے گھر ہوں یا بے گھر ہونے والے ہوں تو کیا کرنا چاہئے-

اگر آپ بے گھر ہوں یا بے گھر ہونے والے ہوں تو آپ کو Council’s Homelessness Service سے بات کرنی چاہئے۔ آپ ہمیں 01595 744360 پر فون کرسکتے ہیں یا آپ ہم سے مندرجہ ذیل مقامات پر ملاقات کرسکتے ہیں۔

Housing Department
Fort Road
Lerwick

ہم کوئی مکان حاصل کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

پرائیویٹ مالک مکان کے ذریعے کرائے کی رہائش حاصل کرنا آپ- کسی پرائیویٹ مالک مکان کے ذریعے کوئی گھر کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے کرائے پر دئے جانے والے مکانوں کے بارے میں جان سکتے ہیں:

  • Shetland Times میں اشتہارات پڑھ کر
  • مقامی وکیلوں اور اسٹیٹ ایجنٹس سے رابطہ کرکے (www.shetland.gov.uk/housing)
  • ان مختصر اشتہارات کو دیکھیں جو، مثلا، Lerwick سپر مارکٹس کے نوٹس بورڈوں پر لگائے جاتے ہیں۔ بعض دوکانوں اور ڈاک خانوں کی کھڑکیوں میں بھی دیکھیں۔

کوئی مکان خرید نا

آپ مکان برائے فروخت کی تفصیلات اخبار میں دیکھ سکتے ہیں یا مقامی (www.shetland.gov.uk/housing) Shetland Times سے رابطہ کریں۔