نئے باشندے

کونسل ٹیکس

کونسل ٹیکس کیا ہے؟

کونسل ٹیکس ایسا ٹیکس ہے جس کی ادائیگی پر خاندان کو کرنی ہے تاوقتیکہ اسے ٹیکس سے مستثنی ہو (www.shetland.gov.uk/counciltax)۔ آپ کو کتنی رقم ادا کرنی ہے اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کا مکان کہاں ہے اور یہ کس طرح کی جائداد ہے (www.shetland.gov.uk/counciltax)۔ ہم آپ کو مارچ یا اپریل میں ایک بل ارسال کریں گے۔

کونسل ٹیکس ہماری طرف سے Shetland کے ہر شخص کو فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کے خرچ کی ادائیگی میں مدد گار ہوتا ہے۔

ان خدمات میں شامل ہیں:

  • تعلیم
  • سماجی خدمت
  • ‎کھیل کود اور تفریحی سہولتیں
  • لائبریریاں
  • راستوں کی صفائی اور کوڑا اٹھانا
  • سڑکیں اور نقل وحمل

ادائیگی کے طریقے

آپ اپنا کونسل ٹیکس اداکرسکتے:

  • Finance Department, Charlotte House, Commercial Road, Lerwick میں آکر
  • Head of Finance, Charlotte House, Commercial Road, Lerwickکو ڈاک سے ارسال کرکے
  • 01595 744683 پر فون کرکے

اگر میں ادائیگی نہ کر سکوں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ کو اپنا کونسل ٹیکس ادا کرنے میں مشکل محسوس ہو تو ہم شاید آپ کی مدد کرسکیں گے۔
براہ کرم01595 744683 پر فون کریں یا مندرجہ ذیل پتے پر تشریف لائیں۔

Finance Department
Charlotte House
Commercial Road
Lerwick